نئی دہلی ،06؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کرناٹک کے چتردرگ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہاہے کہ، یہ وہ زمین ہے جہاں پر ’جے جوان جے کسان‘ اور جے سائنس کا منتر پیدا ہوتا ہے۔یہاں سو سال میں 70سال قحط رہتاہے، اس کے باوجودترقی پسندکسانوں نے نئی تاریخ بنائی ہے۔یہاں پر ملک کے لیے مر مٹنے والے بہادرجوانوں کی داستان ایک سے بڑھ کرایک ہیں۔یہ سائنسدانوں کی بھی زمین ہے۔وزیر اعظم نے کہاہے کہ یہاں اسرو، ڈی آر ڈی او، بارک وغیرہ نئے نئے تحقیق کررہے ہیں۔یہ ملک کے لئے فخر کی بات ہے۔اسرو کے اسی چتردرگ یونٹ چندریان -2 کی تیاری کر رہی ہے۔اس مشن میں لگے تمام سائنسدانوں کو میں شکریہ ادا کرتاہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس ایسی پارٹی ہے، جسے ووٹ بینک کے لئے تاریخ اور جذبات کو مروڑنے کی عادت ہو گئی ہے۔ویرا مڑکری کو بھول کر وہ سلطانوں کی جینتی منانے میں لگے ہیں۔چتردرگ کے لوگوں کی توہین کی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں کی وراثت-شوریہ کے ساتھ کانگریس نے دھوکہ کیا ہے۔یہ ناقابل معافی ہے۔اسے معاف نہیں کیا جا سکتا ہے۔کانگریس کی تاریخ کو دیکھیں تو بڑوں کی بے عزتی کرنا کانگریس کے کردار میں ہیں۔ ایک خاندان کے لیے سینکڑوں لیڈروں کو حاشیے پر دھکیلنے کی تاریخ ہے کانگریس کی۔یہاں کے بیٹے پروڈیوسر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلی نجلن گپا کے ساتھ کیا ہوا یہ نوجوانوں کو یاد ہوگا۔کانگریس نے ہر موڑ پر انہیں ذلیل کرنے کا موقع نہیں چھوڑا۔نجلن گپا جی کا اتنا ہی جرم تھا کہ نہرو کی غلط پالیسیوں کے خلاف سوال اٹھایا تھا۔نجلن گپا جی غریبوں کے لئے لڑنے والے لیڈر تھے۔دلتوں کے لیڈر تھے۔جھوٹ پھیلانے کے خلاف تھے اس لئے نجلن گپا کی سیاست کو ختم کردیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ، کانگریس نے بابا صاحب امبیڈکر کو بھی ایسے ہی ذلیل کیا۔امبیڈکر جی کو کبھی بھی قبول نہیں کیا۔